امتحان مسکراتے ہوئے لکھیں وزیراعظم مودی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج طلباء و طالبات کو جو دسویں اور بارہویں جماعت کے سرکاری امتحان میں شرکت کرنے والے ہیں، بعض مفید مشوروں سے نوازا اور کہا کہ وہ گھبرانے کے بجائے مسکراہٹ اور اعتماد کے ساتھ اپنا پرچہ لکھا کریں۔ مودی نے یہاں اسٹوڈنٹس کے ساتھ حالیہ ملاقات میں انہیں تاکید کی کہ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں۔ انہوں نے آج ٹوئیٹر پر اس بارے میں بتایا کہ انہوں نے سی بی ایس ای جماعت XII اور جماعت X کے امتحانات میں شرکت کرنے والے کم عمر دوستوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ اپنے امتحانات مسکراہٹ کے ساتھ پراعتماد انداز میں تحریر کیا کریں۔ زائد از 28 لاکھ امیدوار دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کریں گے جو سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن منعقد کررہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT