Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / امتحان میں اجتماعی ناکامی کے خلاف طالبات کااحتجاج

امتحان میں اجتماعی ناکامی کے خلاف طالبات کااحتجاج

سرینگر ۔ 22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کشمیر یونیورسٹی حکام کے خلاف احتجاج کرنے والی طالبات کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس چھوڑی گئی ۔ یہ طالبات ان امتحانات میں اپنی اجتماعی ناکامی کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔ مولانا آزاد روڈ پر مختلف کالجوں کی طالبات جمع ہوئیں اور ٹریفک کو روکتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ پرچے ان کے حوالے کئے جائیں جو انھوں نے گزشتہ سال پہلی میقات کے امتحانات میں لکھا تھا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ پولیس نے احتجاجی طالبات کو ترغیب دیتے ہوئے پرامن طورپر منتشر کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس چھوڑی گئی ۔ طالبات نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ اور نمبرو ںکی دوبارہ گنتی نہیں چاہتے ۔ ان طالبات نے کہاکہ ’’سب سے پہلے ہم اپنے پرچے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تمام طالبات کس طرح ناکام ہوسکتی ہیں۔ میئں سمجھتی ہوں کہ انھوں نے جوابی پرچے کٹوادیا ہوگا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT