Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / امتحان میں ایک منٹ کی تاخیر پر عدم اجازت کے طریقہ کار کو ختم کرنے کا مطالبہ

امتحان میں ایک منٹ کی تاخیر پر عدم اجازت کے طریقہ کار کو ختم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : امتحانات کے لیے ایک منٹ کی تاخیر سے پہونچنے پر امتحانات لکھنے سے محروم کرنے کے خلاف پی آر ٹی یو کے صدر سروتم ریڈی اور جنرل سکریٹری چنا کیشوا ریڈی نے آواز اٹھاتے ہوئے اس ضابطہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس مناسبت سے دونوں نے سکریٹریٹ میں وزیر تعلیم کڈیم سری ہری سے ملاقات کرتے ہوئے ایک منٹ کے ضابطہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹیشن کی سہولت نہیں اور شہری علاقوں میں امتحانی مراکز دور دور ہونے کے ساتھ ٹرافک کے مسائل ہیں ۔ ایک منٹ کے ضابطہ سے سینکڑوں طلبہ کا مستقبل برباد ہونے کا ادعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشیل میڈیا میں اس بات کا چرچا چل رہا ہے کہ سرکاری ملازمین روزانہ گھنٹوں تاخیر سے دفاتر آتے ہیں اگر واقعی حکومت کے پاس دم ہو تو تاخیر سے آنے والے ملازمین کی تنخواہیں کاٹے اور اس ضابطہ کو ختم کرتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کو سنوارا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT