Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / امتحان میں ناکامی پر ایک طالب علم کی خودکشی

امتحان میں ناکامی پر ایک طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے بموجب 17 سالہ نرسنگ راؤ جو انٹر سال اول کا طالب علم تھا حالیہ دنوں امتحانات کے نتائج میں وہ ناکام ہونے سے دلبرادشتہ ہوگیا تھا ۔ نرسنگ راؤ نے اپنے مکان واقع بھرت نگر میں آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT