Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / امتحان میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

امتحان میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 نومبر (سیاست نیوز) امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ سمالتا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ یہ لڑکی کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن راملوکی بیٹی تھی جو ڈگری سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی کو امتحان میں ناکامی کا خوف ستائے جارہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے 17 نومبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT