Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امتحان کیلئے ’’بچہ کی نشوو نما‘‘ کتاب

امتحان کیلئے ’’بچہ کی نشوو نما‘‘ کتاب

کوبیر۔13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے نمائندہ ’’سیاست‘‘ کو گلوبل سوسائٹی نرمل کے صدر انصار احمد نے بتایا کہ ضلع سطح پر ڈی ایڈ اور بی ایڈ سے فارغ طلباء و طالبات کو کسی بھی مسابقتی امتحان میں کامیابی کیلئے سخت محنت ‘ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ معیاری مطالعاتی مواد کا ہونا بیحد ضروری ہے ۔ چنانچہ ہماری ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کا اہلیتی امتحان TET یکم مئی کو منعقد ہونے والا ہے لیکن ٹیٹ کے تعلیمی نفسیات مضمون کیلئے موثر اور جامع مطالعاتی مواد دستیاب نہیں ہیں ‘ لہذا اس کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے جناب انصار احمد اسکول اسسٹنٹ کتاب ترتیب دی ہے ۔ یہ کتاب اساتذہ کے اہلیتی بچہ کی نشو ونما اور علم تدریسیات کتاب ترتیب دی ہے ۔ یہ کتاب اساتذہ کے اہلیتی امتحان کے علاوہ ڈی ایڈ اور بی ایڈ ‘ ایم ایڈ کے زیر ترتیب اساتذہ کیلئے ممدو معاون ثابت ہوگی ۔ اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں اسباق اور مضمون کے علاوہ اہم سوالات و جوابات کو (Bits)کی شکل میںترتیب دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ گذشتہ سالوں کے ڈی ایس سی اور ٹیٹ کے نفسیاتی سوالات معہ جوابات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ کتاب ھدی بک ڈسٹری بیوٹرس پرانی حویلی حیدرآباد‘ معز بک اسٹال کریم نگر ‘ ابو اسٹور شاہ نگر محبوب نگر ‘ فرحت بک سنٹر سنگاریڈی ‘ شالیمار بک ڈپو عادل آباد اور حامد اسٹیشنری نرمل کے علاوہ سیاست سیل کاؤنٹر حیدرآباد پر دستیاب ہے ۔ مزید معلومات کیلئے انصار احمد ساحل سے فون نمبرات 9676177156 / 7396795236 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT