Tuesday , December 11 2018

امتحان کے لیے تاخیر سے پہونچنے پر داخلہ سے محرومی پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) امتحانی مرکز کو تاخیر سے پہونچنا ایک طالبہ کی خودکشی کاسبب بن گیا ۔ جہاں لڑکی نے خودکشی نوٹ لکھ کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 17 سالہ لڑکی امراوتی جو پٹیل نگر عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیشم راجو کی بیٹی تھی نے امتحانی مرکز سے واپسی کے بعد خودکشی کرلی۔ امراوتی ڈگری سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز اس طالبہ کا امتحان تھا جو مسابقتی امتحان کی تیاری کررہی تھی لیکن لڑکی امتحانی مرکز کو تاخیر سے پہونچی جس کے سبب اُسے امتحان کیلئے داخلہ نہیں دیا گیا اور وہ واپس ہوگئی ۔ لڑکی اس واقعہ کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی اور انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT