Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / امتناع کو مذہبی رنگ دینے پر فریقین کی عدالتی سرزنش

امتناع کو مذہبی رنگ دینے پر فریقین کی عدالتی سرزنش

پٹاخوں کی فروخت پر پابندی برقرار،ایک دن اجازت کی درخواست مسترد
نئی دہلی 13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج دہلی۔این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر روک لگانے سے متعلق اپنے گزشتہ حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ دیوالی کے بعد یہ معلوم کرے گی کہ آلودگی کی سطح میں کیا فرق پڑا؟جسٹس اے کے سیکری کی سربراہی میں ایک بینچ عدالت کے پہلے حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔دہلی این سی آر میں آلودگی کی بڑھتی سطح کے پیش نظر سپریم کورٹ نے پٹاخے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔جائز لائسنس کے کچھ پٹاخہ تاجر وں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے پٹاخوں کی فروخت پر روک لگانے والے عدالت کے گزشتہ حکم پر نظر ثانی کرنے کی فریاد کی تھی۔سپریم کورٹ نے دیوالی کے موقع پر ایک دن پٹاخوں کی فروخت پر عائد حکومت کا امتناع برخاست کردینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں درخواست گذاروں کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ پٹاخوں کی فروخت پر عائد امتناع کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ یہ امتناع شہر دہلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر عائد کیا گیا ہے ،مذہبی بنیادوں پر نہیں۔ درخواست گذاروں نے عدالت سے گذارش کی تھی کہ دیوالی کے موقع پر کم از کم ایک دن پٹاخوں کی بلا روک ٹوک فروخت کی اجازت دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT