Friday , November 17 2017
Home / مضامین / امتیاز خان شہید کے خاندان کیلئے 1.6 لاکھ روپئے کی امداد فیض عام ٹرسٹ اور ایچ ایم ڈبلیو اے کا اقدام

امتیاز خان شہید کے خاندان کیلئے 1.6 لاکھ روپئے کی امداد فیض عام ٹرسٹ اور ایچ ایم ڈبلیو اے کا اقدام

کسی ذی حس انسان کے سامنے اگر  کوئی دردناک واقعہ بیان کیا جاتا ہے تو وہ متاثر ہوئے بناء نہیں رہ سکتا اور خاص طور پر جب اسے کسی پریشان حال ماں کی تڑپ اس کی آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں، اپنے نوجوان بیٹے  کی شہادت پر اس کی آہ و بکاہ ، نالہ و فریاد سے واقف کرایا جاتا ہے تو یقیناً اس کا دل رونے لگتاہے اور وہ چاہتاہے کہ اس غریب ماں کی ضرور مدد کرے ۔ چنانچہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے جھارکھنڈ میں فرقہ پرستوں کے ہاتھوں شہید کئے گئے کمسن لڑکے امتیاز خاں کی ماں اور ان کے دیگر ارکان خاندان کی حالت زار کے بارے میں جب اپنے دوست اور فیض عام ٹرسٹ کے سکریٹری و ٹرسٹی جناب افتخار حسین کو بتایا کہ وہ تڑپ اٹھے اور انہیں نے فیض عام ٹرسٹ  کی جانب سے امتیاز خاں شہید کی والدہ و دیگر ارکان خاندان کیلئے ایک لاکھ روپئے امداد کا اعلان کیا۔ جناب افتخار حسین نے مزید بتایا کہ امتیاز خاں کے دیگر بھائی بہنوں کے تعلیمی مصارف بھی فیض عام ٹرسٹ برداشت کرے گا۔ جناب زاہد علی خاں اور جناب افتخار حسین نے امتیاز خاں کے والد کیلئے فیض عام ٹرسٹ اور سیاست ملت فنڈ سے کاروبار کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ کے سربراہ ڈاکٹر شوکت علی مرزا بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر صاحب کی تنظیم بھی فلاحی کاموں میں سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ کے ساتھ شامل رہتی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد مسلم ویلفیر اسوسی ا یشن کویت کے نمائندہ حافظ محمد ظفر قریشی نے اسوسی ایشن  کی طرف سے امتیاز خاں شہید کے والدین کو 60 ہزار روپئے بطور عطیہ پیش کیا اور انہوںنے یہ رقم جناب زاہد علی خاں کے حوالے کی اور کہا کہ ایڈیٹر سیاست اپنے اخبار کے ذریعہ مظلوم مسلمانوں کی مدد میں مصروف ہیں اور ان کی خدمات ہندوستان میں مثالی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست آج ایک تحریک اور مسلمانوں کی آواز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس بات کیلئے سیاست کی ستائش کی کہ جھارکھنڈ کے ایک اور شہری مظلوم انصاری کے لواحقین کو تقریباً 5 لاکھ روپئے کی امداد کی گئی۔ انہوں نے اسوسی ایشن کے صدر جناب محمد عبدالعظیم ، جناب کریم الزماں، جناب حاجی عبدالکریم  اور تمام اراکین کی طرف سے سیاست اور ایڈیٹر سیاست کی خدمات کی ستائش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT