Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / امت کی یتیم اورمسکین لڑکیوںکی شادیوں کااہتمام صاحب ثروت کاملی فریضہ

امت کی یتیم اورمسکین لڑکیوںکی شادیوں کااہتمام صاحب ثروت کاملی فریضہ

مولاناپیرنقشبندی کی دخترکی شادی‘امت واحدہ کی مظہر
حیدرآباد:11؍ڈسمبر(پریس نوٹ ) عالمی قرآنی وروحانی مہم کے بانی ومحرک مولانا پیرسیدشبیرنقشبندی افتخاری(چشتی چمن) کی صاحبزادی نبیری حضرت وطنؒونبسی حضرت شجاع الدین ؒ کا عقد مولاناسیدکاظم حسینی قادری المعروف حیدرپاشاہ کے صاحبزادے جناب سیدمحمدفیصل حسینی زہیر پاشاہ نبیرہ شیخ الاسلام حضرت سیدمحمدپاشاہ حسینی قادری ؒ کے ساتھ9؍ڈسمبر میٹروکلاسک فنکشن ہال میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ امت واحدہ کے عین مظہر اس پرمسرت تقریب سے مولاناپیرنقشبندی نے خیرمقدمی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ باپ جواپنی اولادکودین ودنیاکی تعلیمات سے آراستہ کرتے ہوئے اتباع سنت النبیﷺ میں رشتہ ازدواج سے منسلک کرے انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اسلامیہ کے صاحب ثروت اصحاب اپنی اولادکی شادیوںکے اہتمام میں ان معصوم یتیم مسکین لڑکیوں کوہرگزفراموش نہ کریں جن کے والدین مالی کسمپرسی کے سبب اس ذمہ داری کوانجام دینے سے قاصر رہتے ہیں ۔ جناب رام ناتھ کووند ‘ وینکیا نائیڈو‘سونیاگاندھی ‘ڈاکٹرمنموہن سنگھ، گورنرز وچیف منسٹرجن میں ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ‘جناب ودیاساگررائو‘ جناب سی وی نرسمہن ‘ محترمہ محبوبہ مفتی ‘جناب کے چندرشیکھر رائو کے علاو ہ مختلف ممالک کے سفراء بشمول سعودی عرب اورمصر نے مبارک باد پیش کی ۔اس تقریب میں ممتاز شخصیتیں علماء ‘ مشائخین مولاناسیدابراہیم حسینی سجاد پاشاہ ‘مولاناسیدقادرمحی الدین حسینی سنجری افتخاری ‘جناب سید وقار الدین قادری چیف ایڈیٹررہنمائے دکن ‘ جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر سیاست‘ جناب ایس اے ہدیٰ ‘مولاناسیدشاہ اکبرنظام الدین صابری‘ جناب محمدعلی شبیر ‘ مولاناسیدشاہ مظہرحسینی صابری‘جناب محمدسلیم ‘ مولاناسیدقبول پاشاہ شطاری ‘جناب ظفرجاوید ‘ ڈاکٹرمحمدحیدرخان ‘ فرقہ بوہراکے عامل صاحب‘ مولانا نقی نجفی ‘ڈاکٹرمدن موہن ‘ سردارکھم سنگھ ‘ مفتی خلیل احمد ‘ مولاناسیدشاہ فضل اللہ قادری الموسوی ‘مولاناسیدصدیق حسینی قادری‘مولاناسیدافتخارمحی الدین ابوالعائی نے شرکت کی ۔ مولاناپیرسید شہاب الدین سہروردی ، مولاناسیدشاہ عبیداللہ قادری آصف پاشاہ ‘مولانا سیدابراہیم پاشاہ ‘ مولانا سیداحمدپاشاہ ‘ مولانا سیداعظم پاشاہ اوربرادر سیدمرتضی نقشبندی نے مہمانوںکااستقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT