Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امجد اللہ خان خالد کیخلاف مقدمہ درج

امجد اللہ خان خالد کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ /31 جنوری (سیاست نیوز) دبیر پورہ پولیس نے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان مسٹر امجد اللہ خان خالد پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ دبیر پورہ روڈ اوور برج تا چنچل گوڑہ جیل حالیہ دنوں روڈ تعمیر کی گئی تھی یہاں اچانک ایل این ٹی کمپنی کے کنٹراکٹر نے کھدوائی کی۔ اس کی اطلاع ملنے پر خالد خاں نے وہاں پہونچ کر نئی تعمیر کردہ سڑک کی کھدوائی پر اعتراض کیا ۔ رات دیر گئے سڑک کھودنے سے مقامی عوام کو خلل پیدا ہونے پر کام فی الفور روکنے کی کنٹراکٹر سے خواہش کی تھی ۔ لیکن کام ہنوز جاری رہنے پر انہوں نے اعتراض کیا ۔ کنٹراکٹر نے دبیر پورہ پولیس اسٹیشن پہونچ کر مسٹر امجد اللہ خان کے خلاف ایک تحریری شکایت درج کروائی اور انہیں زدوکوب کرنے کا الزام عائد کیا ۔ دبیر پورہ پولیس نے مسٹر خالد کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ سابق کارپوریٹر نے  جی ایچ ایم سی کے زونل کمشنر اور انسپکٹر دبیر پورہ سے کنٹراکٹر کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT