Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امجد علی مرحوم ملت اسلامیہ کے خاموش خدمت گزار

امجد علی مرحوم ملت اسلامیہ کے خاموش خدمت گزار

محبوب نگر میں تعزیتی جلسہ سے جناب رحیم الدین قریشی و دیگر کا خطاب
محبوب نگر /9 اگست (راست) اپنی 40 سالہ طویل ملی خدمات کے ذریعہ ہزاروں مسلمانوں کے دلوں میں مقام بنانے والے سید امجد علی نے بحیثیت کارکن و سکریٹری تعمیر ملت محبوب نگر ملت اسلامیہ کی خاموش خدمت کی۔ ان کے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب رحیم الدین قریشی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر وی سرینواس گوڑ ایم ایل اے محبوب نگر نے جناب امجد علی مرحوم کے ساتھ اپنے روابط اور ان کی جانب سے مسلم مسائل پر نمائندگیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اچھے لوگ چلے تو جاتے ہیں، مگر اپنے اوصاف چھوڑ جاتے ہیں۔ انھوں نے مرحوم کے نام ایک کمیونیٹی ہال تعمیر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنی جانب سے پانچ لاکھ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ جناب متین الدین قادری رکن ٹی پی ایس سی نے مرحوم کی خدمات اور ان کے جذبہ ایثار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود قوم و ملت کی خدمت کے لئے ہمیشہ کمربستہ رہتے۔ خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ قائد ٹی آر ایس نے مرحوم کی خدمات اور سرگرمیوں کو یاد کیا اور کہا کہ ملت اسلامیہ ایک سچے ہمدرد اور خدمت گزار سے محروم ہو گئی۔ اس موقع پر پروفیسر مجید بیدار، عبد القدیر صدیقی موظف تحصیلدار، محمد تقی حسین تقی، عبد القدیر، محسن خان، محمد غلام غوث، مرزا قدوس بیگ، عبد القادر، سید نورالحسن، بابر شیخ، مظہر حسین شہید، شیخ عبد اللہ اور خواجہ معین الدین وغیرہ نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر محمد رفیق احمد پٹیل، محمد ذکی، سجاد ایڈوکیٹ کے علاوہ مرحوم کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محمد سبحانی پٹیل نے جلسہ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔ نوجوان کارکن شعیب پٹیل کے علاوہ مرحوم کے ارکان خاندان بھی موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت جناب مظہر شریف نے کی۔

TOPPOPULARRECENT