Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امدادی چیکس کی تقسیم

امدادی چیکس کی تقسیم

یلاریڈی۔ 18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے رام پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندان کو یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے امدادی چیکس تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق رام پلی تانڈا کے رہنے والا سوریہ گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا جس پر حکومت سے مالی امداد کے تحت 562,500/- روپئے منظور کئے گئے۔ منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید نے مزید بتایا کہ متوفی کی بیوہ سوامنی اور بچوں کو رکن اسمبلی نے چیک تقسیم کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر کودنڈا رام ریڈی قائدین میں مسٹر معید، مسٹر وینکٹیشم، مسٹر روی موجود تھے۔ دریں اثناء منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی موضع سے تعلق رکھنے والی لکشمی کے متاثرہ خاندان کو یوایوتھ کی جانب سے چاول کپڑے تقسیم کئے گئے۔ تین روز قبل لکشمی کی رہائشی جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی تھی جس پر لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے یوا یوتھ ارکان نے امداد تقسیم کی۔ اس موقع پر یوا یوتھ صدر مسٹر سریکانت، سوامی، سریدھر، سدھاکر، نریندر، نرسمہلو، ویریندرا پرساد، نارائنا، سائیلو او ر انیل ریڈی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT