Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / امداد ی چیک کی تقسیم

امداد ی چیک کی تقسیم

نظام آباد:16؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لال جوار کے کسانوں کی امداد کرنے میں حکومت لاپرواہی برت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور حکومت میں لال جوار کے کسانوں کی ہر طرح سے امداد کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت لال جوار کے کسانوں کی امداد کرنے میں لاپرواہی برت رہی ہے جس کی وجہ سے تاجر متحد

نظام آباد:16؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لال جوار کے کسانوں کی امداد کرنے میں حکومت لاپرواہی برت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور حکومت میں لال جوار کے کسانوں کی ہر طرح سے امداد کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت لال جوار کے کسانوں کی امداد کرنے میں لاپرواہی برت رہی ہے جس کی وجہ سے تاجر متحد طور پر قیمتوں میں کمی کررہے ہیں جس سے کسانوں کا نقصان ہورہا ہے۔ کانگریس کے دور میں اقل ترین قیمت کی ادائیگی کیلئے کوشش کی گئی تاجروں کی دھاندلی میں قائدین ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیااور فوری لال جوار خریدی کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہلدی فصل اور اقل ترین قیمت کی ادائیگی کیلئے قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبپاشی شعبہ کو نظر انداز کرنے، پینے کے پانی اسکیمات کی عمل آوری میں حکومت کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ آنے والے دنوں میں پینے کا پانی اور سیراب کا پانی کی قلت پیدا ہونے کے امکانات ظاہر کیا۔ آبی قلت کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT