Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / امراض قلب میں مبتلا دو بچوں کیلئے تعاون کی اپیل

امراض قلب میں مبتلا دو بچوں کیلئے تعاون کی اپیل

عادل آباد /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیماری بھی خدا کی عطا کی ہوئی ایک نعمت ہے ۔ لیکن یہ بیماری کسی غریب کے گھر کی جب زینت بن جاتی ہے تو ان کی زندگی کا گذارہ محال ہوجاتا ہے ۔ غریبی کی سطح پر زندگی گذارنے والے دوا فراد خاندان جو یومیہ محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کی پرورش کا سہارا بنے ہوئے ہیں ان دو افراد خاندانوں کے دو مع

عادل آباد /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیماری بھی خدا کی عطا کی ہوئی ایک نعمت ہے ۔ لیکن یہ بیماری کسی غریب کے گھر کی جب زینت بن جاتی ہے تو ان کی زندگی کا گذارہ محال ہوجاتا ہے ۔ غریبی کی سطح پر زندگی گذارنے والے دوا فراد خاندان جو یومیہ محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کی پرورش کا سہارا بنے ہوئے ہیں ان دو افراد خاندانوں کے دو معصوم لڑکے ماسٹر شیخ جنید عمر 8 سال ولد شیخ فاروق ، ماسٹر رضوان خان عمر 7 سال ولد سراج خان جو مستقر عادل آباد کے محلہ رام نگر کے متوطن ہیں ۔ دو معصوم لڑکے پیدائشی دل کے مریض بتائے گئے ہیں ۔ دو معصوم بچوں کے والدین علاج کی غرض نہ صرف عادل آباد بلکہ حیدرآباد کے دواخانوں سے رجوع ہوچکے لیکن علاج کرانے سے قاصر ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں لڑکوں کے دل میں سوراخ قدرتی طور پر موجود ہے جس کے بناء پر جہاں ایک طرف ان معصوم بچوں کے دل کی دھڑکن میں غیر معمولی اضافہ پایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف یہ معصوم جب معمولی کھیل کود کر زندگی گذارنے سے عاجز ہیں ۔ مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں دو معصوم لڑکوں کے والدین آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے علاج کی خاطر یادداشت پیش کیا جس پر حکومت کی جانب سے علاج کرانے کا تیقن دیا گیا جبکہ قبل از بھی نمائندگی کی جاچکی ہے ۔ تاہم علاج نہ ہوسکا ۔ دل کے مریض بچوں کے والدین ہمدردانہ ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے علاج کی خاطر مالی تعاون کریں ۔ شیخ جنید ولد شیخ فاروق اکاونٹ نمبر 79027017189 دکن گرامینا بنک رام نگر عادل آباد ، رضوان خان ولد سراج خان اکاونٹ نمبر 6069226368 انڈین بینک شاخ عادل آباد میں کرواتے ہوئے ثواب کے مستحق بنیں ۔

TOPPOPULARRECENT