Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی سنگ بنیاد تقریب میں 13 ہزار پنچایتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

امراوتی سنگ بنیاد تقریب میں 13 ہزار پنچایتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد 12 اکٹوبر ( آئی این این ) آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ریاست کے تمام اضلاع کے گاووں والوں کو شامل کیا جائیگا ۔ چیف سکسیٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے بتایا کہ اس تعلق سے فیصلہ گذشتہ کابینی اجلاس میں ہی کیا گیا تھا ۔ چیف سکریٹری نے تمام ضلع کلکٹرس کی ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور عہدیداروں کو بتایا کہ تقریب سنگ بنیاد میں مقامی عوام کو بھی شامل کیا جائے ۔ یہ تقریب 22 اکٹوبر کو دن میں 12.45 بجے امراوتی میں منعقد ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی 13000 پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو شامل کیا جائیگا ۔ 3000 وارڈز سے پانی اور گیلی مٹی حاصل کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT