Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی سے تمام اضلاع کو مربوط کرنا اے پی حکومت کی اولین ترجیح چندرابابو نائیڈو کی ہدایت

امراوتی سے تمام اضلاع کو مربوط کرنا اے پی حکومت کی اولین ترجیح چندرابابو نائیڈو کی ہدایت

وجئے واڑہ۔ 25 ڈسمبر (این ایس ایس) حکومت آندھرا پردیش جس نے اس کے نئے دارالحکومت امراوتی کو عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ترقی دینے کا تہیہ کیا ہے، عوام کے دارالحکومت سے ریاست کے ہر مقام کو مربوط کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دارالحکومت سے کسی بھی ضلع کو پانچ گھنٹوں سے کم وقت کے سفر کو یقینی بنانے کے لئے ضروری روڈ انفراسٹرکچر کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت شہر سے پوری ریاست کو مربوط کرنے سے ریاست کی ہمہ جہتی ترقی ہوگی۔ ریاست کے دور دراز دیہاتوں کے عوام کو بھی آسانی کے ساتھ شہر پہنچنے کی سہولت ہونی چاہئے۔ امراوتی کو مربوط کرنے والی سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے، بالخصوص اننت پور۔ امراوتی گرین فیلڈ ایکسپریس وے پر جو رائلسیما کو امراوتی سے مربوط کرتا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT