Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

امراوتی میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کاموں کی سست روی پر چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کی ناراضگی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی کے لیے توقع کے مطابق تعمیری و ترقیاتی کام نہ ہونے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈل صدر مقام بنانے کے لیے ہر ہفتہ امراوتی پر گھنٹوں وقت دے رہے ہیں مگر پیشرفت توقع کے مطابق نہیں ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف زبانی خرچ تک محدود نہ رہیں بلکہ خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کریں ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں پر کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے منصوبہ بند کام کرنے کے لیے سنگاپور اور دبئی جیسے ممالک سے سبق حاصل کرنے پر زور دیا ۔ راجدھانی کے لیے اراضیات دینے والے کسانوں کے لیے مختص کردہ پلاٹس ، لے اوٹ کی پیشرفت ہائی برڈ یونیوٹی ماڈل پر ماضی میں کئے گئے فیصلوں کے لیے سی آر ڈی نے چند تجاویز تیار کی ہے ۔ 10 ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے اس پر عمل کیا جارہا ہے ۔ صدر مقام کی تعمیر میں قومی شاہراہ اسٹیٹ شاہراہ ، ایل پی ایس زونس کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ امراوتی کے سنٹرل پارک کو گاندھی جی کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نیرو کنڈہ پہاڑ کی تقریبا 120 اراضی پر بانی تلگو دیشم این ٹی ار کا 108 فیٹ لمبا مجسمہ تنصیب کرنے کا بھی چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے جائزہ لیا ۔ اس مجسمہ کے قریب ویو پوائنٹ کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ روپ وے ، کیبل کار ، جوائنٹ ویل وغیرہ کی سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چیف منسٹر وزراء اور دوسرے اہم شخصیتوں کے لیے تعمیر کئے جانے والے بنگلوں میں یکسانیت برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ۔ اس پر وزراء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے قطعی فیصلہ کرنے سے اتفاق کیا گیا ۔ سکریٹریٹ کے لیے 5 ٹاورس تعمیر کرنے کے ڈیزائن سے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو واقف کرایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT