Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں سکریٹریٹ ملازمین خدمات انجام دینے کا تیقن

امراوتی میں سکریٹریٹ ملازمین خدمات انجام دینے کا تیقن

2 جون 2016 سے خدمات کا آغاز ، سکریٹریٹ اسوسی ایشن کی چندرا بابو سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : آندھرا پردیش سکریٹریٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے قائدین نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے آج وجئے واڑہ میں ملاقات کر کے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ 2 جون 2016 سے ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں ۔ صدر اسوسی ایشن مسٹر مرلی کرشنا نے اس موقع پر وضاحت کی کہ امراوتی میں ملازمین خدمات انجام دینے کے لیے کسی قسم کی کوئی جگہ کی شرط نہیں رکھی ہے تاہم کہا کہ ملازمین امراوتی میں جگہ کو قطعیت دینے کے بعد منتقلی کا آغاز کریں گے ۔ اسوسی ایشن نے چندرا بابو پر زور دیا کہ وہ پی آر سی سے متعلق جی او جاری کریں اس کے علاوہ ملازمین کو لون اڈوانسڈ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مکانات کے لیے اراضی الاٹ کریں ۔ اس موقع پر چیف منسٹر آندھرا پردیش نے اسوسی ایشن کو تیقن دیا کہ وہ ملازمین کے زیر التواء ڈی بقایا جات کو فوری جاری کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT