Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کو کرہ ارض پر جنت نشاں بنانے کا عہد

امراوتی کو کرہ ارض پر جنت نشاں بنانے کا عہد

ہر عمارت کا نمونہ عالیشان شاہکار ، آئندہ ماہ ٹنڈر کی اجرائی
امراوتی ۔ 26 ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کا نیا صدر مقام امراوتی کمپیوٹر گرافک ڈیزائنس اور کاغذ پر کسی عالیشان شاہکار سے کم نظر نہیں آتا اور سنگاپور میں 2016 کے دوران تزئین شدہ مجموعی سٹی ماسٹر پلان سے لے کر مختلف عمارتوں کے بے شمار کمپیوٹر ڈیزائنس اور مستقبل کے صدر مقام کا یہ نمونہ گذشتہ دو سال سے ہر کسی کو حیرت میں ڈال رکھا ہے ۔ تاہم اس سے نا امید ناقدین کا دعویٰ ہے کہ خوابوں کا صدر مقام جس کو چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ’ زمین پر جنت ‘ کا نام دیا ہے اگر 2050 تک نہ ہی تو کم سے کم 2035 تک اپنی حقیقی شکل اختیار نہیں کرسکے گا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائنا نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک ہم ان نمونوں کو قطعیت دیں گے اور تعمیراتی کاموں کے لیے آئندہ ماہ کے اوائل میں ٹنڈر طلب کریں گے۔ نئے دارالحکومت کی ہر عمارت کا نمونہ اپنی مثال آپ ہے ۔ جس میں دریائے کرشنا کے رخ پر 46 منزلہ عمارت قابل ذکر ہے ۔ جس کی چھت پر ہیلی پیاڈ ہے ۔ اور اس عمارت میں چیف منسٹر کا دفتر بھی واقع ہے ۔ علاوہ ازیں اسمبلی کی عمارت ، سکریٹریٹ ، راج بھون ، چیف منسٹر کی رہائش گاہ اور وزراء کے بنگلے بھی شامل ہیں ۔ امراوتی کی آبادی آئندہ 35 سال میں 40 لاکھ نفوس پر مشتمل ہوگی اور 25 تا 35 سال کے دوران 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT