Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کیلئے ادارہ جات کی قیام کی تجویز

امراوتی کیلئے ادارہ جات کی قیام کی تجویز

امراوتی ۔ 11؍فبروری ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے صدر مقام کی علاقائی ترقیاتی اتھاریٹی نے امراوتی میں برقی ‘ آبرسانی‘ ٹرانسپورٹ ‘ اور دیگر کئی متعلقہ پراجکٹوں کیلئے کم سے کم ایک درجن محصور حلقہ ادارہ جات قائم کرنے کا منصوبہ بنائی ہے ۔ امراوتی کیلئے امور حکمرانی پر ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولٹین حکومت باقاعدہ محصور حلقہ ادارہ جات تمام مقامی خدمات فراہم کریں گے جو کمپنی سوسائٹی یا ٹرسٹ کی شکل میں بھی ہوسکتے ہیں جلدہی مقامی خدمات کی فراہمی بنیاد کے طور پر چند ادارہ جات قائم کئے جائیں گے ۔ ٹرانسپورٹ ‘ آبرسانی ‘ سیوریج ‘ صنعتی انفراسٹرکچر ‘ برقی وغیرہ میں اکثر مقامی خدمات ان محصور حلقہ ادارہ جات کی طرف سے فراہم کی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT