Thursday , January 24 2019

امراوتی کیلئے پارلیمنٹ کامپلیکس کی مٹی اور جمنا ندی کا پانی

امراوتی ۔ 22 اکتوبر (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے سنگ بنیاد میں استعمال کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلیکس کی مٹی اور دریائے جمنا کا پانی اپنے ساتھ لایا۔ مودی نے مٹی اور پانی پر مشتمل برتن کو چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے حوالے کیا جنہوں نے اس مٹی اور پانی کو سنگ بنیاد کیلئے استعمال کئے جانے والی اشیاء میں ملا دیا۔ مودی نے کہا کہ ہمارے جذبہ سے یہ پیام ملتا ہے کہ دہلی ہمیشہ آندھرا پردیش کی ترقی میں شانہ بشانہ شامل رہے گا ۔ چندرا بابو نے مودی کے جذبہ خیرسگالی پر اظہار تشکر کیا۔ گاندھی جی، سردار پٹیل ، بی آر امبیڈکر ، اے پی جے عبدالکلام کے پیدائشی مقامات سے بھی مٹی لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT