Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کی اہم عمارتوں کے ڈیزائنس کے بارے میں عوام سے رائے طلبی

امراوتی کی اہم عمارتوں کے ڈیزائنس کے بارے میں عوام سے رائے طلبی

حیدرآباد، 19 اکتوبر ( یو این آئی) آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں تعمیرکی جانے والی اسمبلی، ہائی کورٹ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائنس کے بارے میں عوام سے رائے مانگی گئی ہے ۔کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے یہ پہل کی گئی ہے ۔لندن کی نارمن اینڈ فاسٹر آرکٹیکچر کمپنی نے ان نئی عمارتوں کے ڈیزائن تیا رکئے ہیں تاہم ریاستی حکومت نے ٹالی ووڈ کے ڈائرکٹر راج مولی اورریاست کے سرکردہ آرکیٹکٹس کے تعاون سے ان ڈیزائنس میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ان ڈیزائنس سے متعلق عوام سے بھی رائے حاصل کرنے کے لئے ان کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس کے ذریعہ عوام سے رائے حاصل کی جارہی ہے جس کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ریاستی حکومت ان عمارتوں کو بڑے پیمانہ پر خوب صورت بنانا چاہتی ہے جس کے لئے گزشتہ تین برسوں سے مساعی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT