Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / امرتسر میں ہند ۔ پاک دوستی میلہ

امرتسر میں ہند ۔ پاک دوستی میلہ

جالندھر۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ پاک کی سرحد کے آر پار منائے جانے والا 12 واں ہند۔ پاک دوستی میلہ 13 اور 14 اگست کو سرحد کے دونوں جانب منایا جائے گا۔ہند۔ پاک دوستی منچ کے جنرل سکریٹری ستنام سنگھ مانک نے بتایا ہے کہ یہ میلا ہند۔ پاک دوستی منچ۔ فولک لور ریسرچ اکادمی امرتسر اور پنجاب جاگرتی منچ جالندھر کی جانب سے ایشیا فری میڈی ایسوسی ایشن (سفما) کے تعاون سے منایا جارہا ہے ۔ سرحد کے اس پار بھی اس میلہ کا اہتمام سفما کررہی ہے ۔مسٹر مانک نے بتایا کہ یہ میلہ پاکستان کے سماجی خدمتگار عبدالستار ایدھی کے نام وقف کیا جائے گا۔ اس میلے کا آغاز 13 اگست کو آزاد تھیٹر گروپ لاہور کے ناٹک شاہ حسین سے ہوگا اور 14 اگست کو ہندو پاک تعلقات پر ورکشاپ کا اہتمام ہوگا جس میں پاکستانی فنکار خادم وارثی۔ ہندوستان کے فنکار سنی سلیم اور یعقوب گل وغیرہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور رات 12بجے تک پاکستان کی سرحد پر موم بتیاں جلاکر دونوں ملکوں کے لوگوں سے امن اور خیرسگالی مضبوط کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ مانک نے بتایا کہ اس دوستی میلے کی وجہ سے ہی آج دونوں ملکوں کے لوگ جنگ نہیں چاہتے۔

TOPPOPULARRECENT