Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امرت اسکیم کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

امرت اسکیم کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

ضلع کلکٹر گورواپل کی مجلس بلدیہ نلگنڈہ کے اجلاس میں شرکت و خطاب
نلگنڈہ۔ 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امروت اسکیم کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لاتے ہوئے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے ضلع کلکٹر نلگنڈہ ڈاکٹر گورواپل نے آج مجلس بلدیہ نلگنڈہ کے اجلاس عام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظم و نسق کی جانب سے عوام کو بلدی سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ کے حدود سے باہر کے مسائل سے حکومت کو واقف کروایا جائے گا۔ صدرنشین بلدیہ بی لکشمی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف بلدی حلقوں سے نمائندگی کرنے والے ارکان بلدیہ نے درپیش مسائل سے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا اور بتایا کہ انڈر گراؤنڈ ڈرینج، صفائی، سنٹرل لائٹنگ اور اسٹریٹس کے علاوہ جائیداد ٹیکس کی وصولی میں پیش آرہی دشواریوں سے تفصیلی طور پر ضلع کلکٹر کو واقف کروایا۔ ضلع کلکٹر نے فوری عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زیرتعمیر کاموں کو فوری مکمل کرنے اور انڈر گراؤنڈ ڈرین کے کاموں کو مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ برقی کھمبوں کے یہاں وائروں کو زمین سے اوپر کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جائیداد ٹیکس کی وصولی پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت دی اور امروت پروگرام کی تفصیلات سے بلدی ارکان کو واقف کروانے کیلئے تلگو زبان میں مواد تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ بلدی اجلاسوں کو وقت مقرر پر ختم کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے پر زور دیا۔ صدرنشین بلدیہ بی لکشمی نے کہا کہ صفائی ورکرس کی کمی کی وجہ سے دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انڈر گراؤنڈ ڈرین کے کاموں کو مکمل کرنے کے علاوہ جائیداد ٹیکس اور بقایاجات کی وصولی میں ملازمین کی قلت پیش آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرکاشم بازار کی دکانوں کو ہراج کرنے سے متعلق ایجنڈے کو منظور کرنے کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ راجندر پرساد، آر ڈی او وینکٹ چاری ، ارکان بلدیہ احمد کلیم، محمد سلیم، دھنا لکشمی، یادگری، بی سرینواس، اشوک سندر، آر سرینواس ریڈی اور دیگر نے بھی اپنے حلقوں کے مسائل سے واقف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT