Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / امرجیت سنگھ انڈر 17 فٹبال ٹیم کے کپتان

امرجیت سنگھ انڈر 17 فٹبال ٹیم کے کپتان

پاناجی(گوا)۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مڈ فیلڈر امرجیت سنگھ کو مجوزہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا متفقہ طور پر کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم کے کوچ لوئس نارٹن ڈی ماٹوس نے چار ناموں کی تجویز رکھتے ہوئے تمام 27 کھلاڑیوں کو ایک کاغذ دیا تھا جس میں قیادت کیلئے اپنی پسند ظاہر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور جس میں تمام کھلاڑیوں نے متفقہ طور پر امرجیت کو فیفا ورلڈ کپ کیلئے اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا آغاز 6 اکتوبر کو نئی دہلی میں ہورہا ہے۔ جیتندر سنگھ جنہیں قیادت کیلئے رائے دہی میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے، وہ امرجیت کے نائب ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اے ایف سی انڈر 16 چمپین شپ میں سریش سنگھ نے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی تھی لیکن اس مرتبہ انہیں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ قیادت کیلئے چوتھی پسند سنجیو اسٹالن رہے۔ منی پور میں پلے بڑھے امرجیت کو ان کے انکل نے کھیل میں متعارف کیا تھا جس کے بعد انہوں نے چندی گڑھ فٹبال اکیڈیمی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

TOPPOPULARRECENT