Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / امرسنگھ کی سماج وادی پارٹی میں واپسی کا امکان

امرسنگھ کی سماج وادی پارٹی میں واپسی کا امکان

ایٹلوا ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر شیوپال سنگھ کے فرزند ادتیہ یادو کی شادی تقریب میں آج کئی اہم سیاسی قائدین کو شریک دیکھا گیا ۔ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو ، سابق پارٹی لیڈر امرسنگھ اور آر جے ڈی صدر لالوپرساد یادو نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ۔ یہ شادی تقریب شاندار پیمانہ پر منعقد ہوئی جس میں ان 3 قائدین کے علاوہ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی ۔ یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ امرسنگھ اب سماج وادی پارٹی میں واپس ہوں گے جنہیں پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات کے باعث 2010 ء میں پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا ۔ امرسنگھ نے سماج وادی پارٹی سے اخراج کے بعد اپنی الگ سیاسی شناخت بنانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔شادی تقریب میں اداکارہ جیہ پردا ، ریاستی وزراء ، سرکاری عہدیداروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT