Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / امرناتھ حادثہ 16 یاتری ہلاک ، 31 زخمی

امرناتھ حادثہ 16 یاتری ہلاک ، 31 زخمی

مودی کا اظہار تعزیت ، راج ناتھ کی محبوبہ مفتی سے بات چیت

جموں ۔ /16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کیلئے جانے والی ایک بس ہمالیائی علاقہ نچنالہ کے قریب ایک گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجہ میں کم سے کم 16 یاتری ہلاک اور دیگر 31زخمی ہوگئے ۔ ریاستی پولیس نے کہا ہے کہ ’’تاحال 16 ہلاکتوں کی توثیق ہوئی ہے ۔ 23 شدید زخمی اور 8 معمولی زخمی ہوئے ہیں ‘‘ ۔ شدید زخمیوں کو فوری علاج کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ مختلف دواخانوں کو منتقل کیا گیا ۔ اس حادثہ کے چند دن قبل یاترا بس پر فائرنگ کے نتیجہ میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ ان افراد کی ہلاکتوں پر تعزیت کااظہار کیا ہے جو ہمالیائی پہاڑی پر غار میں واقع لارڈ شیو کے مندر کے درشن کیلئے سفر کے دوران اپنی جان سے محروم ہوئے ہیں ۔ اس دوران ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے کہا کہ ایک خاتون جو /10 جولائی کے حملے میں زخمی ہوگئی تھی ، دواخانہ میں علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ جس کے ساتھ ہی اس حملے میں ہلاک ہونے والے یاتریوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے فون پر بات کرتے ہوئے حادثہ کے بارے میں معلومات حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT