Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / امرناتھ یاترا پر دہشت گرد حملہ، پہلگام مارکٹ بند

امرناتھ یاترا پر دہشت گرد حملہ، پہلگام مارکٹ بند

سری نگر۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ننوان بیس کیمپ برائے امرناتھ یاترا کے قریب پہلگام کا بازار آج یاتریوں پر دہشت گرد حملے کے خلاف بطور احتجاج بند کردیا گیا۔ یاترا پہلگام کے بازار سے گزرتی ہے۔ امرناتھ کے غار کو جانے کا یہ روایتی راستہ ہے۔ تاہم امرناتھ یاترا بلارکاوٹ جاری ہے۔ دکانیں اور تجارتی ادارے پہلگام صیاحتی مرکز میں بطور احتجاج مکمل طور پر بند تھے۔ ایک پولیس عہدیدار کے بموجب کئی تجارتی ادارے بشمول کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹراویل اینڈ ٹورازم کے ادارے اور سیول سوسائٹی کے گروپس نے کل امرناتھ یاترا پر دہشت گرد حملے کے خلاف بطور احتجاج خاموش جلوس نکالا تھا۔ علیحدگی پسندوں بشمول حریت کانفرنس کے دونوں گروپس اور جے کے ایل ایف نے یاترا پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے پس پردہ کشمیریوں کے دوست نہیں ہیں۔ 7 امرناتھ یاتری بشمول 6 خواتین ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوگئے جبکہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کی شام یاتریوں کی پر بس حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جبکہ وہ سری نگر سے جموں جارہی تھی اور قبل ازیں حمالیہ پہاڑ کے دامن میں واقع امرناتھ مندر کے درشن کرکے جو 12,756 فیٹ کی بلندی پر واقع ہے، جموں واپس ہورہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT