Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / امریندر سنگھ بحیثیت پنجاب چیف منسٹر جمعرات کو حلف لیں گے

امریندر سنگھ بحیثیت پنجاب چیف منسٹر جمعرات کو حلف لیں گے

چندی گڑھ ۔ /12 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں کیپٹن امریندر سنگھ /16 مارچ کو بحیثیت چیف منسٹر حلف لیں گے ۔ پنجاب راج بھون کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ /14 مارچ کو دہلی جارہے ہیں جہاں نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کریں گے اور تشکیل حکومت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ تقریب حلف برداری /16 مارچ کو منعقد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ریاست کے عوام کو جوابدہ رہے گی ۔ امریندر سنگھ کو آج نو منتخبہ ارکان اسمبلی نے سی ایل پی لیڈر منتخب کیا ہے ۔ اس دوران چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں استعفیٰ پیش کردیا ۔ پنجاب کابینہ کا اجلاس آج آخری مرتبہ منعقد ہوا جس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ۔
اس طرح نئی اسمبلی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ انتخابات میں شرومنی

TOPPOPULARRECENT