Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکن اوپن چیمپئن سیدہ فلک کا وطن آمد پر شاندار استقبال

امریکن اوپن چیمپئن سیدہ فلک کا وطن آمد پر شاندار استقبال

لاس ویگاس ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اوپن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی چیمپئن سیدہ فلک کا وطن آمد پر شاندار استقبال کیاگیا۔حیدرآباد کی گولڈن گرل سیدہ فلک نے امریکہ اوپن کراٹے چیمپئن شپ  میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والی  تلنگانہ کی پہلی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پیرس لاس ویگاس ہوٹل کے کنونشن سنٹر میں 24 تا 27 مارچ  منعقدہ کراٹے چیمپئن شپ 2016 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی سیدہ فلک نے خاتون زمرے میں کمیٹ 42 میں مقابلے کئے تھے۔ سیمی فائنل میں حیدرآبادی ایتھلیٹ نے امریکی کھلاڑی رابنسن برانڈی کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں انہوں نے یوکرین کی کیلومیٹس یولیا کو 8-4 سے شکست دی۔ حیدرآباد کے ایرپورٹ پر آج صبح جب وہ پہنچی تو ان کا استقبال کرنے کے لئے ایک ہجوم موجود تھا جس میں افراد خاندان دوست احباب کے علاوہ میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔ ایر پورٹ سے گھر واپسی کے موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی کامیابی کو اپنے ملک کی عوام کے نام معنون کرتی  ہیں اورساتھ ہی امریکہ میں کامیابی پر انہوں نے اپنے والدین کے علاوہ ہر اس فرد سے اظہار تشکر کیا جو اس کامیابی میں نیک تمناؤں کے ذریعہ اپنا تعاون کیا ہے۔سیدہ فلک کی امریکہ میں کامیابی کے ساتھ کی سوشل میڈیا پر مبارکبادی کے پیغامات کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا جس پر انہوں نے سب سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT