Wednesday , August 22 2018
Home / دنیا / امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا کا میزائل مشق کرنے کا فیصلہ

امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا کا میزائل مشق کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری تجربہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر اس ہفتے دو روزہ میزائل مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاپان کی بحری فوج نے آج کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے لگاتار کئے جا رہے جوہری تجربہ کے نتیجے کے خطرات کو دیکھتے ہوئے مشترکہ میزائل مشق شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ مشق پیر اور منگل کو کی جائے گی ۔ جس میں تینوں ممالک کے درمیان میزائل مشق پر معلومات کا اشتراک کیا جائے گا۔ امریکہ اور جنوبی کوریا گزشتہ ہفتے بڑے پیمانہ پر فوجی مشق کی تھی ۔ اس مشترکہ فوجی مشق سے مشتعل ہوکر شمالی کوریا نے ایٹمی جنگ پر خبردار کیا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے امریکہ اس کو ایٹمی جنگ کے لئے اکسا رہا ہے ۔ شمالی کوریا مسلسل جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کو دھمکی دیتا رہتا ہے اور اس کا خیال ہے امریکی جارحیت کے خلاف جوہری پروگرام ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT