Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

نیویارک، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل آج شمالی کوریا پر پانچویں نیوکلیئر دھماکے کے بعد سخت پابندی لگانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے پیش نظر نیویارک میں ملاقات کی۔ شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے نیوکلیئر ٹسٹ کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری، جاپان کے وزیر خارجہ فیومیو کیشدا اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔اس ہفتے ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا بھر کے ممالک کے درمیان شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل ایٹم بموں کا تجربہ اہم مسئلہ رہے گا۔ ایک مشترکہ بیان میں وزراء نے کہا کہ شمالی کوریا نے مسلسل اپنے میزائل اور نیوکلیئر بموں کا تجربہ کرکے اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے اس کے اوپر اور بھی سخت پابندی لگنی چاہیے ۔شمالی کوریا کم جونگ اُن کے دور حکومت میں اس سال مسلسل بیلسٹک میزائل اور نیوکلیئربموں کا تجربہ کر رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT