Friday , September 21 2018
Home / دنیا / امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل ایران سے جنگ کے خواہاں :میکرون

امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل ایران سے جنگ کے خواہاں :میکرون

فرانس ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہیکہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایران سے جنگ چاہتے ہیں۔ ایوان صدر میں سال نو کی مناسبت سے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے ایران کی صورتحال سے متعلق کہا کہ ہماری اتحادی ممالک جن میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل شامل ہیں، ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے ایران کو جنگ میں جھونکنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایک توازن قائم کرنا اور ان کے خلاف ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہے۔ صدر فرانس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے تعلقات منقطع کرنے کی صورتحال میں حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

افغانستان : طالبان کے ہاتھوں تین افراد ہلاک
کابل ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہاکہ طالبان مغربی صوبہ فرح میں تین افراد کو گول مار کر ہلاک کردیا ۔ انہوں نے ایک بس کی تلاشی لی اور تین فوجیوں کی شناخت کرکے انہیں بس سے باہر نکالا اور ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT