Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکہ، سعودی عرب کو جدید میزائل شکن سسٹم فروخت کریگا

امریکہ، سعودی عرب کو جدید میزائل شکن سسٹم فروخت کریگا

واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو بلند ترین جگہ کو محفوظ بنانے والا تھرمل میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کی فروخت کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد ریاض کیلئے امریکہ سے جدید ترین امریکی میزائل شکن نظام کی خریداری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ THAAD میزائل سسٹم کی قیمت 15 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔’پینٹاگون‘ کے مطابق سعودی عرب جیسے دوست ملک کو ’تھاڈ‘ میزائل سسٹم کی فروخت امریکہ کی قومی سلامتی کی معاونت اور خارجہ پالیسی کے مفادات کا تحفظ کرسکے گی۔ سعودی عرب اور خلیجی خطے کے دوسرے ممالک کی طویل المدت امن وسلامتی اور انہیں ایران کی طرف سے لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے ریاض کو ایسے جدید ترین میزائل نظام کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ کانگریس کو بھی قائل کرے گی کہ سعودی عرب کو جدید ترین میزائل شکن سسٹم کی فروخت کیوںکر ضروری ہے ۔

دنیا کے سب سے بڑے میگا کیمپ کی تجویز خطرناک: اقوام متحدہ
کاکس بازار ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ریسیڈنٹ کارڈینیٹر رابرٹ واٹکنس نے کہاکہ آٹھ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزیں کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ خطرناک ہوگا کیونکہ ہجوم کے اژدہام کی وجہ سے مہلک امراض تیزی سے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا ۔ انھوں نے کہاکہ اس منصوبہ کی بجائے نئے مقامات پر مزید کیمپس قائم کرنے کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ اگر کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رکھا جائے تو ایسی صورت میں بیماریاں تیزی سے پھیل جائیں گی اور یہ خطرناک ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT