Monday , December 18 2017
Home / دنیا / امریکہ، پاکستان کو تھرمل ہتھیار کی تنصیبات فروخت کریگا

امریکہ، پاکستان کو تھرمل ہتھیار کی تنصیبات فروخت کریگا

واشنگٹن۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اپنے تھرمل ہتھیاروں کی کچھ تنصیبات اور کل پُرزے پاکستان کو فروخت کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔ واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو آٹھ F-16 لڑاکا طیارے اور نو  AH-1Z وائپراٹیک ہیلی کاپٹرس سربراہ کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے، اس تناظر میں تھرمل ہتھیاروں کی تنصیبات بھی شامل ہیں، جس کی مالیت 170 ملین امریکی ڈالرس ہوگی۔ پینٹگان نے کل ریتھیان کو 17 ملین ڈالرس کا ایک کنٹریکٹ حوالے کیا ہے جو تھرمل ہتھیاروں کی تنصیبات اور کل پُرزے سربراہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ ایک طریقہ ہوگا جس سے دوران جنگ فوجیوں کو شدید کہر، دھند، دھول مٹی اور دیگر ایسے حالات جہاں بصارت کمزور ہوجاتی ہو اور درکار نشانہ حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہو، اس ایسا طریقہ کار سے فوجی اپنا نشانہ بہ آسانی حاصل کرلیں گے، چاہے موسم کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو۔ ریتھیان کو تھرمل ہتھیاروں کی تنصیبات کا جداعلیٰ تصور کیا جاتا ہے، اس کنٹریکٹ پر کام کا آغاز ٹیکساس اور پاکستان میں کیا جائے گا اور اس کی تکمیل ممکنہ طور پر 30 اکتوبر 2017ء تک ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT