Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / امریکہ ،تھائی لینڈ میں جمہوریت کی بحالی کا خواہاں

امریکہ ،تھائی لینڈ میں جمہوریت کی بحالی کا خواہاں

واشنگٹن 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان کی اطلاع کے مطابق امریکی فوجی سربراہ تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ پر یہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی واپسی کو یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ صرف چند روز قبل ہی تھائی لینڈ میں فوج نے خونریزی کے بغیر بغاوت کے ذریعہ حکومت کو معزول کردیا ہے اور اس کے بعد ہی امریکی محکمہ دفاع پنٹگان تھائی لینڈ کے ایک ترجمان کے مطابق امریکی جنرل رے اوڈیورنو نے تھائی جنرل پر یوتھ ۔ چانگ ۔ اوچھا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور یہ توقع ظاہر کی کہ تھائی لینڈ میں جمہوریت کی بحالی کے لئے جنرل چانگ اپنی پوری کوششیں کریں گے۔ جمہوریت کی بحالی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ جس کی عاجلانہ بحالی سب کے لئے بہتر ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT