Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / امریکہ ، چین سے تجارتی جنگ برسوں پہلے ہار چکا ہے : ٹرمپ

امریکہ ، چین سے تجارتی جنگ برسوں پہلے ہار چکا ہے : ٹرمپ

واشنگٹن۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ امریکہ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ برسوں پہلے ہار چکا ہے جبکہ سابقہ حکومت نے جو نااہل تھی، فیصلے کئے تھے۔ تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ چین کے ساتھ موجودہ تجارتی صورتحال کو جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ 500 ارب امریکی ڈالر سالانہ خسارہ ملک کو درپیش ہے۔ انٹلیکچول پراپرٹی مزید 300 ارب امریکی ڈالر کا سرقہ کررہی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ہم اس کو جاری رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا تبصرہ ایک ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جبکہ دنیا کی دو اعلیٰ ترین معیشتیں مکمل تجارتی جنگ کی سمت پیشرفت کررہی ہیں جبکہ چین نے امریکہ کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا ہے کہ تجارتی خسارہ 100 امریکی ڈالر تک محدود کردیا جائے اور اعلان کیا ہے کہ جوابی ٹیکس اندازی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT