Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / امریکہ آفات سماوی کی زد میں ‘ زلزلہ اور جنگل کی آگ

امریکہ آفات سماوی کی زد میں ‘ زلزلہ اور جنگل کی آگ

FILE PHOTO: The West Mims fire burns in the Okefenokee National Wildlife Refuge, Georgia, U.S. April 25, 2017. Fish and Wildlife Service/Michael Lusk/Handout via REUTERS/File Photo

اینکریج / فاکسٹن ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے اطلاع دی ہے کہ ایک 4.9 شدت کا زلزلہ  الاسکا کے جزیروں کے سلسلہ میں آیا ۔ مرکز کے بموجب کل الاسکا کے مقامی وقت کے مطابق 12.45بجے دن الاسکا کے علاقہ جزائر فاکس کے سلسلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جسکا مبدہ درہ اموکتا کے مشرق میں 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلہ سے تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ قومی سونامی انتباہ کے مرکز نے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ الاسکا ‘ واشنٹگن ‘ اوری گان ‘ کیلیفورنیا اور کریبیا صوبہ میں برٹش کولمبیا کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ فاکسٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب جارجیا کے انتہائی جنوبی علاقہ سے عوام کا زبردستی تخلیہ کروا دیا گیا جب کہ صوبہ سینٹ جارج سے چند علاقوں کے تمام شہریوں کا جنگل کی آگ کی وجہ سے تخلیہ کروا دیا گیا ۔ ابتداء میں کم آباد شہری علاقوں صوبہ چارلسٹن سے جم کراف روڈ کے آباد دیہی علاقوں تک افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا تھا ۔جم کراف روڈ سے ایک شاہراہ سینٹ جارج کو مربوط کرتی ہے اور یہ قومی شاہراہ 121 کے مغرب میں واقع ہے ۔ صوبائی اڈمنسٹریٹرنے فوری طور پر کہا کہ کئی افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ہے کیونکہ اس علاقہ میں عوام کے مقیم رہنے سے ان کے جان و مال کو خطرہ تھا ۔ جنگل کی آگ کا آغاز 6اپریل کوبجلی گرنے سے ہوا اور اس وقت سے  389مربع کلومیٹر پر واقع سرکاری اراضی کے جنگلات ابھی تک جل رہے ہیں ۔ تقریباً اوک فینچس میں پناہ گزینوں کے رہائشی علاقے تقریباً پوری طرح جل کر راکھ ہوچکے ہیں ۔  شمالی فلوریڈا میں گذشتہ ماہ سے اب تک آگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی افراد اندازہ کے بموجب ایک ہزار ایکڑ کی خانگی اراضی سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔ قبل ازیں سینٹ جارج کے ہنگامی منتظم نے کہا تھا کہ جنگل کی آگ تقریباً دو ہزار افراد کو لازمی طور پر تخلیہ کے احکام دینے پر مجبور کرچکی ہے ۔ سرکاری اطلاعاتی عہدیدار مائیکل ڈیوس نے کہا کہ ہنگامی حالات کے منتظم نے بعدازاں وضاحت کی کہ فوری طور پر تخلیہ زبردستی نہیں کروا گیا بلکہ صرف ان افراد کے مکان جو آگ کے بہت قریب تھے اپنے مکانوں سے ان کو تخلیہ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ جارجیا فلوریڈا لائن کے علاقہ کے بموجب کثیف دھویں کی وجہ سے حدبصارت میں انتہائی کمی ہوگئی تھی ۔ سینٹ جارج ‘ کولاہان ‘ ریٹفک اور شمالی ڈوول صوبہ جیکسن ویلے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہے ‘ خالی کروایا گیا ۔ایک عارضی پناہ گناہ فاکسٹن ایلیمنٹری اسکول میں قائم کی گئی جہاں پر تخلیہ کرنے والے افراد قیام کریں گے ۔ تاہم ان کے قیام کی مدت کا تعین نہیں کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT