Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / امریکہ :اسلامک سنٹر مسجد کو شرپسندوں نے دوسری مرتبہ آگ لگائی

امریکہ :اسلامک سنٹر مسجد کو شرپسندوں نے دوسری مرتبہ آگ لگائی

سیاٹل ۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست واشنگٹن کے مقام سیاٹل میں اسلامک سنٹر ایسٹ سائیڈ کوبیلویو کو دوسری مرتبہ آگ لگائی گئی ۔ شرپسندوں نے جنوری 2017 ء میں بھی اس مسجد کو نذر آتش کردیا تھا ۔ تقریباً 14 ماہ بعد کوبیلویو اسلامک سنٹر آف ایسٹ سائیڈ کو نذر آتش کرنے والے کی تلاش جاری ہے ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ گزشتہ سال آگ لگانے والے امریکی شہری آئزک وائن ویلسن کو سزا ہوئی تھی اور اسے حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا ۔ پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے ۔ اس مسجد کو 1993 ء میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال آتشزنی کے بعد مسجد بند تھی ۔ مقامی مسلمان قریب میں واقع ایک عمارت کو کرایہ پر حاصل کرکے نماز ادا کررہے تھے ۔ مسجد کے ذمہ دار محمد باقر مسلم کمیونٹی نائبر ہوڈ اسوسی ایشن نے بتایا کہ انھیں جیسے ہی مسجد کو آگ لگانے کی اطلاع ملی وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ وہاں پہونچے اور اطراف و اکناف کے تمام لوگ بھی جمع ہوگئے ۔ مقام افراد نے آگ بجھانے میں مدد کی ۔ پولیس اور آتش فرو عملہ نے تقریباً آگ پر قابو پالیا تھا مگر مسجد کو بری طرح نقصان پہونچا ہے ۔ اس مسجد کو مسمار کرکے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا ۔ بیلویو پولیس ڈپارٹمنٹ نے کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور تمام حفاظتی انتظامات کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT