Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / امریکہ اور برطانیہ شام سے متعلق جواب دینے پر متفق

امریکہ اور برطانیہ شام سے متعلق جواب دینے پر متفق

لندن ،13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا بین الاقوامی جواب دینے کے لئے متفق ہو گئے ہیں۔یہ اطلاع مسز مے کے دفتر نے دی ہے ۔شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے نمٹنے کے لئے برطانیہ کے سینئر وزرانے امریکہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کے سلسلہ میں اپنی وزیر اعظم مسز مئے کی حمایت کی ہے ، جس کے بعد مسز مئے نے اس سلسلہ میں مسٹر ٹرمپ سے بات چیت کی ۔مسز مئے کے دفتر نے دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے بعد بیان جاری کر کے کہاکہ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسد حکومت کی طرف سے کیمیائی حملوں کے استعمال کو بغیر کسی مزاحمت کے اس طرح سے اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دونوں ملک نے مل کر اس سلسلہ میں بین الاقوامی جواب دینے پر اتفاق کیا۔

TOPPOPULARRECENT