Friday , November 24 2017
Home / دنیا / امریکہ اور روس نے شام میں امن قائم کرنے کے لیے معاہدہ کیا

امریکہ اور روس نے شام میں امن قائم کرنے کے لیے معاہدہ کیا

جنیوا ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ اور روس نے آج شام کے امن عمل کو پٹری پر لانے کے لیے معاہدہ کیا جس کے تحت پیر کی شام سے وہاں پورے ملک میں جنگ بندی نافذ ہوجائے گی ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج کہا کہ وہ اپنے ممالک کے صدور کی جانب سے شام کے ہر فریق سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ان کے درمیان ہوئے شام سے متعلق معاہدے کی حمایت کریں ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے منصوبہ میں شام کی جنگ بندی کو ختم کرنے اور جلد از جلد سیاسی عمل شروع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا امریکہ اور روس کے درمیان شام کے معاملے میں باہمی عدم اعتماد کے باوجود ہم نے پانچ دستاویزات تیار کیے ہیں جن سے مسلح گروپوں ( اسلامک ) لڑائی میں ہم آہنگی قائم کرنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے گی ۔ مسٹر لاوروف نے کہا کہ اس سے سیاسی عمل شروع کرنے کا ماحول تیار ہوسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT