Saturday , December 15 2018

امریکہ اور روس کا النصرہ کے خلاف مشترکہ آپریشن پرغور

ماسکو ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں شام میں سخت گیر گروپ النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ماسکو حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کے خلاف امریکہ اور روس کی فوج حرکت میں آسکتی ہے۔ اس حوالے سے امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر ہوئی گفتگو میں بھی غور کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی اور روسی وزرائے  خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین۔ اسرائیل تنازعہ بھی زیربحث آیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت امریکہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT