Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / امریکہ اور روس کا کل سے شام میں جنگ بندی کا اعلان

امریکہ اور روس کا کل سے شام میں جنگ بندی کا اعلان

 

ہمبرگ /8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور روس نے شام میں کل اتوار 9 جولائی سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف کا کہنا ہے کہ جرمنی میں کل سے شروع ہونے والے ’جی 20‘ اجلاس کے موقع پر شام میں جنگ بندی کا اعلان صدر ولادی میر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی ملاقات میں کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے حاشیے پر پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ٹرمپ نے پوتن سے کہا: ‘آپ سے ملنا اعزاز کی بات ہے،’ جس کے جواب میں پوتن نے کہا: ‘مجھے آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔’سوا دو گھنٹے پر محیط ملاقات کے بعد فریقین نے ان موضوعات کی فہرست دی جن پر بات ہوئی۔ ان میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت بھی شامل ہے۔ملاقات کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام میں جنگ بندی کے معاملے پر ‘ٹھوس’ بات ہوئی، اور صدر ٹرمپ نے صدر پوتن پر کئی مواقع پر دباؤ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں محفوذ زون کے قیام کے لیے اردن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت بشار الاسد کے سیاسی مستقبل پر بات کرنے کا نہیں۔ آئندہ مرحلے میں بشار الاسد کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT