Tuesday , December 11 2018

امریکہ اور روس کو باہمی طور پر کشیدگی دُور کرنے گوربا چوف کا مشورہ

ماسکو ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا یہ وقت بتائے گا کہ روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس حملے میں کون ملوث ہے ۔میخائل گوربا چوف نے کہا کہ شام کے معاملات خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکر یہ ہے ،موجودہ حالات میں ذراسی غلطی بڑی تباہی لا سکتی ہے ۔گوربا چوف نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے رویہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔میخائل گوربا چوف نے مشورہ دیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT