Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / امریکہ اور چین کو تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت : ٹرمپ

امریکہ اور چین کو تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت : ٹرمپ

ڈیس موئنس، آئیووا، 9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو چین سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔آئیووا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ جس ملک کے ساتھ ہمیں رشتے بہتر بنانے کی ضرورت ہے وہ چین ہے اور ہمیں چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا ہوگا۔ چین بازار پر مبنی معیشت نہیں ہے ۔ انہوں نے ضابطوں کے حساب سے کام نہیں کیا ہے ، لیکن مجھے پتہ ہے کہ وہ اب اسے شروع کرنے والے ہیں۔۔واضح ر ہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسٹر ٹرمپ چین پر تنقید کرتے رہے تھے اور گزشتہ ہفتے تائیوانی صدر سائی انگ ون سے ہوئی انکی بات چیت پر چین نے سخت اعتراض کیا تھا۔مسٹر ٹرمپ نے کچھ معاملوں پر چین کی تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بڑے پیمانے پرانٹلکچوئل پراپرٹی کا سرقہ ہوتا ہے ، ہماری کمپنیوں پر غیر مناسب ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ وہ دانستہ طور پر کرنسی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی ڈمپنگ بھی کرتے ہیں۔ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے میں چین کو جیسی مدد کرنی چاہیے وہ ویسا نہیں کرتے ہیں۔ ان مسائل کو چھوڑ دیں تو وہ اچھے ہیں ۔مسٹر ٹرمپ نے آئیووا کے گورنر ٹیری برانسٹینڈ کو چین میں امریکہ کا سفیر بنانے کے لئے منتخب کیا ہے ۔ انھوں نے مسٹر برانسٹینڈ کو اسٹیج پر بلاتے ہوئے کہا کہ برانسٹینڈ نے ان سے ہمیشہ کہا ہے کہ ان کی ریاست (آئیووا) میں چین کی کوئی برائی نہ کرے ۔ نو منتخب صدر نے کہاکہ چین میں میرے کئی دوست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT