Tuesday , December 11 2018

امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کا اہل

واشنگٹن 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا کہ کسی کو بھی امریکی شہریوں کی حفاظت کرنے میں امریکہ کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے امریکی فوجی بوئے برگڈاہی کے بدلے میں گوانٹا ناموبے سے پانچ قیدیوں کے تبادلہ کی مدافعت کی ہے ۔ جان کیری نے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی کو بھی اس بات میں کوئی شک نہ

واشنگٹن 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا کہ کسی کو بھی امریکی شہریوں کی حفاظت کرنے میں امریکہ کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے امریکی فوجی بوئے برگڈاہی کے بدلے میں گوانٹا ناموبے سے پانچ قیدیوں کے تبادلہ کی مدافعت کی ہے ۔ جان کیری نے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی کو بھی اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاطت کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر امریکہ نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ امریکہ اور کی حفاظت کرنے کیلئے جو کچھ ضروری ہوگا وہ کرینگے ۔ ان سے گوانٹا ناموبے جیل سے رہا کردہ پانچ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے امریکہ کے خلاف کارروائی کی صلاحیتوں پر سوال کیا گیا تھا ۔

ان قیدیوں کو امریکی فوجی سراجنٹ بوئے برگڈاہی کے بدلے میں رہا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا شدید خطرہ لاحق ہے کہ یہ رہا کردہ افراد امریکہ کے خلاف مستقبل میں یا فوری طور پر بھی لڑائی کرسکتے ہیں۔ تاہم ہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم القاعدہ سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ہم نے مغربی پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ سے اچھا مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہی لوگ نہیں ہیں جن پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جن پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ہم اس طرح کی ضروریات سے واقف ہیں ۔ اگر انہوں نے کسی طرح کی کارروائی کی تو ہم ان سے نمٹنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT