Friday , June 22 2018
Home / دنیا / امریکہ: ایبولا میں مبتلا زیر علاج ڈاکٹر فوت

امریکہ: ایبولا میں مبتلا زیر علاج ڈاکٹر فوت

واشنگٹن۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نبراسکا میڈیکل سنٹر کا کہنا ہے کہ ایبولا کے مرض میں مبتلا سیئرا لیون کا ڈاکٹر، جن کا علاج جاری تھا، فوت ہوگیا ہے۔اسپتال نے کل ایک بیان میں بتایا کہ مارٹن سالیا کو مرض کی شدید علامات لاحق تھیں، جن کے باعث اُن کی موت واقع ہوئی۔ اِس اسپتال میں داخل ہونے والے وہ ایبولا کے تیسرے مریض ہیں، اور امریکہ میں ا

واشنگٹن۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نبراسکا میڈیکل سنٹر کا کہنا ہے کہ ایبولا کے مرض میں مبتلا سیئرا لیون کا ڈاکٹر، جن کا علاج جاری تھا، فوت ہوگیا ہے۔اسپتال نے کل ایک بیان میں بتایا کہ مارٹن سالیا کو مرض کی شدید علامات لاحق تھیں، جن کے باعث اُن کی موت واقع ہوئی۔ اِس اسپتال میں داخل ہونے والے وہ ایبولا کے تیسرے مریض ہیں، اور امریکہ میں اس مرض میں مبتلا دوسرے شخص ہیں جن کی موت واقع ہوئی ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ ایبولا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ اس بیماری کے آغاز سے اب تک عالمی سطح پر اِس بیماری کے14,413 تصدیق شدہ مریضوں میں سے 5177 فوت ہوگئے ہیں۔ سیئرا لیون میں سب سے زیادہ مریض دیکھنے میں آئے، جہاں پر صرف گزشتہ ہفتے کے دوران 421 نئے متعدی کیس درج ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT