Monday , June 25 2018
Home / دنیا / امریکہ بشارالاسد سے مذاکرات پر آمادہ

امریکہ بشارالاسد سے مذاکرات پر آمادہ

بیروت۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں خانہ جنگی کے 4برس مکمل ہونے کے بعد امریکہ نے تنازع کے حل کیلئے شامی صدربشارلاسد سے مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہرکر دی ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکہ شامی فریقین کو جنیوا میں مذاکرات کی دعوت دیتا رہا ہے لیکن اسد ایسا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن خانہ جنگی کے سیاسی حل کیلئے سرتوڑ کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق کے نزدیک حکومتی فورسز کی بمباری سے 18افراد جاں بحق ہوگئے۔ شامی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کا کہنا ہے کہ دوما کئے جانے والے فضائی حملوں میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیںجبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT