Thursday , December 13 2018

امریکہ بھر سے وزیراعظم مودی کا استقبال ہوگا

نیویارک ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سارے امریکہ سے ہندوستانی امریکی وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں یہاں 28 ستمبر کو منعقد شدنی عوامی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے ، اس ایونٹ کے منتظمین نے آج یہ بات کہی ۔ حال میں تشکیل شدہ انڈین ۔ امریکن کمیونٹی فاؤنڈیشن زائد از 400 کمیونٹی تنظیموں کی تائید کے ساتھ اس ایونٹ کا نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اہتمام کررہی ہے ، جہاں لگ بھگ 20ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ اس فاؤنڈیشن کے ترجمان آنند شاہ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس ایونٹ کیلئے غیرمعمولی جوش و خروش سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہندوستانی برادری کیلئے اہم موقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT